Thursday, March 28, 2024

خاتون اول کی داتا دربار حاضری ، دارالشفقت میں یتیم بچوں کیساتھ بھی وقت گزارا

خاتون اول کی داتا دربار حاضری ، دارالشفقت میں یتیم بچوں کیساتھ بھی وقت گزارا
September 1, 2018
لاہور ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ نے لاہور میں مصروف دن گزارا ، وہ داتا دربار پہنچیں جہاں ملکی سلامتی کی دعائیں کی جبکہ اُنہوں نے دارلشفقت میں یتیم بچوں کے ساتھ بھی وقت گزارا ۔ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر پہنچیں جہاں اُنہوں نے ملکی سلامتی کے  لئے دعا کی  اور مزار پر چادر بھی چڑھائی۔ اس کے بعد خاتون اول بشریٰ بی بی دارلشفقت  بھی آئیں جہاں اُنہوں نے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا  ۔ بشریٰ عمران یتیم بچوں کیلیےکھانا لیکر دارالشفقت پہنچی  اور خود بھی یتیم بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا ۔ دارلشفقت آمد کے موقع پر بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان بھی اُن کے ہمراہ تھیں  ، وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ نے نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے اور اُن کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جبکہ بچے اُنہیں اپنے درمیان دیکھ کر خوش دکھائی دیئے۔