Friday, May 17, 2024

خاتون اول کا کراچی بیت المال سوئیٹ ہوم ولا کا دورہ ، طلبہ کوتکنیکی تعلیم دینے پر زور

خاتون اول کا کراچی بیت المال سوئیٹ ہوم ولا کا دورہ ، طلبہ کوتکنیکی تعلیم  دینے پر زور
January 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) خاتون اول  ثمینہ علوی نے کراچی مین بیت المال سوئیٹ ہوم ولا کا دورہ  کیا اور طلبہ کو تکنیکی تعلیم دینے پر زور دیا۔ خاتون اول ثمینہ علوی کی بیت المال کراچی سوئیٹ ہوم ولا آمد پربچوں نے شاندار استقبال کیا  ، تقریب میں بچوں نے تائی کونڈو میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا  اورشاندار پریڈ  اور ٹیبلوز بھی پیش کیے  ۔ ثمینہ علوی نےتقریب سے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں خصوصی افراد کے لیے سہولیات موجود نہیں۔  خواہش ہے کہ بچوں کو ٹیکنیکل تعلیم کے ذریعے ہنر مند بنایا جائے ۔ ثمینہ علوی نے پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ٹیم سمیت معزور افراد سے خصوصی ملاقات کی اور چیک تقسیم کئے جبکہ بچوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا ۔