Thursday, March 28, 2024

خاتون اول بشریٰ عمران نے ابوالحسن شازلی ریسرچ سنٹر کا افتتاح کردیا

خاتون اول بشریٰ عمران نے ابوالحسن شازلی ریسرچ سنٹر کا افتتاح کردیا
May 29, 2021

لاہور (92 نیوز) خاتون اوّل بشریٰ عمران نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شیخ ابو الحسن شاذلی لائبریری کا افتتاح کر دیا۔

وائس چانسلرویمن یونیورسٹی ڈاکٹربشریٰ نے اس موقع پر کہا، آج کا دن تاریخی دن ہے، طلبہ کے لیے رہنمائی سنٹر کا افتتاح کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا، شیخ ابوالحسن شازلی 13 ویں صدی کے عظیم بزرگ تھے، ساری زندگی اسلام کی ترویج پر صرف کی۔ کہا کہ، ریسرچ سنٹر ٹیکنالوجی کے استعمال میں مدد کرے گا، اس سے صوفی ازم کی تعلیمات کو فروغ ملے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ، ریسرچ سنٹر اور ای لائبریری کی رسائی جیل اور یتیم خانوں کو بھی حاصل ہوگی، یہ ان لوگوں کے لیے احسن اقدام ہے جنہیں اس طرح کی سہولیات میسر نہیں آتیں۔

ڈاکٹربشریٰ نے مزید کہا، ہم بزرگان دین کی تعلیمات کو سینے سے نہیں لگائیں گے تو دنیا میں ترقی نہیں کرپائیں گے۔

خاتون اول بشریٰ عمران کو وی سی ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے سوینئر پیش کیا۔