Saturday, May 4, 2024

خاتون اول بشریٰ بی بی کا عید الاضحی پر عوام و ملک کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

خاتون اول بشریٰ بی بی کا عید الاضحی پر  عوام و ملک کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
August 22, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی نے  عید الاضحی پر عوام و ملک کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اپنے تہنیتی پیغام میں بشریٰ بی بی  نے کہا کہ اللہ کے نام سے شروع کرتی ہوں جو بہت مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے، میں پاکستان کے عوام کے لیے عید کے پُرمسرت موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں ۔ خاتون اول نے کہا کہ اللہ تعالی آئندہ آنے والے سالوں میں ہمارے ملک کو کامیابیاں ،خوشیاں اور خوشحالی عطا فرمائے  ، آئیں نئی قیادت کے تحت متحد ہو جائیں اور  نئے پاکستان کے لیے پُر امید رہیں ۔