Thursday, April 25, 2024

خاتون اور دو کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں شٹرڈاؤن ہڑتال

خاتون اور دو کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں شٹرڈاؤن ہڑتال
December 20, 2017

سرینگر (92 نیوز) قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ضلع شوپیاں میں ایک خاتون اور دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے خلاف مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ قابض فوج نے ریاستی دہشتگردی کو دنیا سے بے خبر رکھنے کیلئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔
کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
سرینگر سمیت کئی علاقوں میں مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر بھی ویرانی چھائی ہوئی ہے۔
قابض فوج نے ریاستی دہشتگردی کو دنیا سے بے خبر رکھنے کیلئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔
بھارتی مظالم کے خلاف سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے آج ہڑتال اور مظاہروں کی کال دے رکھی ہے جس کے بعد میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر دیا گیا۔