Tuesday, April 16, 2024

حیدرآباد میں بینظیر بھٹو فلائی اوور منصوبہ دس سال بعد بھی نامکمل

حیدرآباد میں بینظیر بھٹو فلائی اوور منصوبہ دس سال بعد بھی نامکمل
December 8, 2019
 حیدرآباد (92 نیوز) سائیں سرکار میں ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔ حیدرآباد میں بینظیر بھٹو فلائی اوور منصوبہ دس سال بعد بھی نامکمل ہے۔ حیدرآباد کے علاقے ہالا ناکہ کے مقام پر 2009 میں کروڑوں روپے کی لاگت سے شہید بے نظیر بھٹو فلائی اوور کے منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا تھا جو دس سال گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہیں ہو سکا ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو فلائی اوور بنانے کا مقصد ہالا ناکہ کے مقام پر بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا تھا لیکن منصوبے کی عدم تکمیل کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ گذشتہ 11 سال سے سندھ پر پیپلزپارٹی کا راج ہے لیکن شہید بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب فلائی اوور کا مکمل نہ ہونا صوبائی حکومت کی کارکرگی پر سوالیہ نشان ہے۔