Friday, May 17, 2024

حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس کے مقام پر لائیو اسٹاک ایکسپو ، 2200 سے زائد جانور نمائش کے لیے لائے گئے

حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس کے مقام پر لائیو اسٹاک ایکسپو ، 2200 سے زائد جانور نمائش کے لیے لائے گئے
March 14, 2021

حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس کے مقام پر تین روزہ لائیو اسٹاک ایکسپو کا دوسرا روز ہے۔ لائیو اسٹاک ایکسپو میں ملک بھر سے 2200 سے زائد جانور ، پرندے اور آبی حیات نمائش کے لیے لائے گئے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ لائیو اسٹاک کو فروغ دے کر اس سے معاشی فائدہ حاصل کیا جائے۔

لائیو اسٹاک ایکسپو کے پہلے روز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء کا کہنا تھا کہ ایکسپو سے لائیو اسٹاک کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ حاصل ہو گا۔