Saturday, April 27, 2024

حیدرآباد کے علاقے فقیر کاپڑ کے لوڈ شیڈنگ کے ستائے باسی رات کو سڑکوں پر آگئے

حیدرآباد کے علاقے فقیر کاپڑ کے لوڈ شیڈنگ کے ستائے باسی رات کو سڑکوں پر آگئے
July 28, 2020
 حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد کے علاقے فقیر کاپڑ کے لوڈ شیڈنگ کے ستائے باسی رات کو سڑکوں پر آگئے ۔ ٹائر اور لکڑیاں جلا کر سڑک بند کر دی۔ مظاہرین نے حیسکو کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے علاقے میں تین دن سے بجلی بند ہے ۔ پانی بھی دستیاب نہیں۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی۔ ادھر رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا حیسکو والوں نے حیدرآباد کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ حیدرآباد کے شہری اور بالخصوص دیہی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹوں کی بجلی کی بندش سے عوام کے معمولات زندگی رک گئے ہیں۔ حیسکو والوں سے متعدد بار اپیل کی ہے کہ حیدرآباد کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔ ہماری متعدد بار کی اپیل کے باوجود حیسکو انتظامیہ کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں ہے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا اگر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کیا گیا تو ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ اگر حیسکو نے اپنی روش نہ بدلی تو ہم عید کے بعد کوووڈ 19 کی ایس او پیز کے ساتھ شدید احتجاج کریں گے۔