Wednesday, May 8, 2024

حیدرآباد کا ضمیر خان بازو کٹ جانے کے باوجود لکڑی کو منفرد ڈیزائن میں ڈھال دیتا ہے

حیدرآباد کا ضمیر خان بازو کٹ جانے کے باوجود لکڑی کو منفرد ڈیزائن میں ڈھال دیتا ہے
December 30, 2018
حیدرآباد (92 نیوز) حوصلے بلند ہوں تو انسان ناممکن کو بھی ممکن بنا دیتا ہے۔ ایسی ہی ایک مثال قائم کی حیدرآباد کے رہائشی ضمیر خان نے، جو ایک بازو سے معذور ہونے کے باوجود لکڑی کو منفرد اور نت نئے ڈیزائن میں ڈھال دیتا ہے۔ ضمیر خان لکڑی کو تراش کر اس پر نام لکھنے سمیت منفرد ماڈل اور ایوارڈ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ لکڑی پر مشکل سے مشکل ڈیزائن بھی آسانی سے بناکر سب کو حیران کردیتے ہیں۔ ضمیر خان نے اپنا ہنر اپنے بیٹوں کو منتقل کر دیا ہے۔ ضمیر خان کی خواہش ہے کہ اس کے بیٹے اس کے ہنر کو آگے بڑھائیں۔