Wednesday, April 24, 2024

حیدرآباد کا رہائشی محمد احمد پولیو کے باعث بچپن سے ہی معذوری کا شکار

حیدرآباد کا رہائشی محمد احمد پولیو کے باعث بچپن سے ہی معذوری کا شکار
November 1, 2020
حیدرآباد (92 نیوز) پولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جو مستقبل کے معماروں کو زندگی بھر کے لئے معذور بنا دیتا ہے، حیدرآباد کا رہائشی محمد احمد بھی پولیو کی وجہ سے بچپن سے ہی معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ یہ ہے حیدرآباد کا رہائشی محمد احمد جو بچپن سے ہی پولیو وائرس میں مبتلا ہوکر معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے، محمد احمد کا کہنا ہے کہ معذوری کی وجہ سے وہ اپنے کام بھی خود نہیں کرسکتا۔ محمد احمد کا کہنا ہے کہ معذوری کی زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہوتا ہے اس لئے تمام والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے ضرور پلوائیں۔ پولیو وائرس سے بچاؤ کے دو قطرے بچوں کے لئے انتہائی ضروری ہیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے۔