Tuesday, May 21, 2024

حیدرآباد ٹیسٹ ، بھارتی بلے باز ویسٹ انڈیز ٹیم پر بھاری پڑنے لگے

حیدرآباد ٹیسٹ ، بھارتی بلے باز ویسٹ انڈیز ٹیم پر بھاری پڑنے لگے
October 13, 2018
حیدر آباد ( 92 نیوز ) بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جانے والی ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں  بھارتی بلے باز ویسٹ انڈیز ٹیم کا امتحان لینے لگے ۔ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب  میں بھارت کی شاندار بیٹنگ جاری ہے  ۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے  311 رنز بنائے  اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ۔   ویسٹ انڈیز  کی بیٹنگ ابتدا سے ہی لڑکھڑاہٹ کا شکار رہی اور وکٹوں کی پت جھڑ کا سلسلہ جاری رہا ۔ اوپنر کرائگ بریتھویٹ 14 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئے جب کہ ساتھی اوپنر کیرن پاؤل بھی 22 رنز بنا کر ہمت ہار گئے ۔ روسٹن چیز  اور جیسن ہولڈر نے محتاط انداز میں بلے بازی  کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو چھوٹے ہدف سے محروم کر دیا،  روسٹن نے  106 ، جیسن نے 52 رنز بنائے ۔ شائی ہوپ 36 ،شمرون ہٹمئر 12 ، شین ڈورچ 30 ،دویندرا بیشو 2، شینون گیبریئل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔بھارت کی جانب سے عمیش یادو نے 6 ،کلدیپ یادو نے 3 ، راوی چندرن ایشون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 311 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت  کی پہلی وکٹ جلد ہی گر گئی    جب لوکیش راہول 4 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے  ، جب کہ کچھ دیر بعد ہی چیتیشور پجارا بھی 10 اسکور بنا کر چلتے بنے ۔ اوپنر پرتھوی شا اور کپتان ویرات کوہلی نے محتاط انداز اپنایا ، پرتھوی شا70 اور کپتان ویرات کوہلی 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔اجنکا رائینے  اور رشب پانت  دونوں کریز پر موجود ہیں ، اجنکارائینے 75 اور  رشب پانت 85 رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 2 ، شینون گیبریئل اور جومیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔