Friday, April 26, 2024

حیدرآباد ٹرین حادثے میں جاں بحق ڈرائیور اسلم چانڈیو کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

حیدرآباد ٹرین حادثے میں جاں بحق ڈرائیور اسلم چانڈیو کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
June 21, 2019
 نوشہرو (92 نیوز) حیدرآباد ٹرین حادثے میں جاں بحق ڈرائیور اسلم چانڈیو کی نماز جنازہ نوشہرو فیروز کے گاؤں قمر دین چانڈیو میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں محکمہ ریلوے کا کوئی افسر شریک نہیں ہوا۔ اسلم چانڈیو کے سوگواران میں دو بیوائیں اور دو بچے شامل ہیں۔ ٹرین حادثے میں گھر کے واحد کفیل اسسٹنٹ ڈرائیور یاسر بھی لقمہ اجل بنے۔ متوفی کے بھائی کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام نے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا۔ حکومت متوفی کے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری لے۔ ادھرسی ای او پاکستان ریلوے آفتاب اکبر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم حیدرآباد پہنچ گئی اور حادثے کی جگہ کا دورہ کیا۔ آفتاب اکبر کا کہنا ہے کہ انکوائری کر رہے ہیں، ابتدائی تحقیقات بتاتی ہیں ہیومن ایرر کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ گزشتہ روز جناح ایکسپریس ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی تھی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور بھی شامل ہیں۔