Monday, September 16, 2024

حیدرآباد: وی وی آئی پی کی آمد کے باعث موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں

حیدرآباد: وی وی آئی پی کی آمد کے باعث موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں
February 3, 2017
حیدرآباد(92نیوز)موٹر وے ایم نائن کا افتتاح کرنے کے لئے وی وی آئی پیز کی آمد ہوئی تو موٹر وے کوعام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیاجس کی وجہ سے  ہزاروں گاڑیاں اور مسافر گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سے حیدرآباد  موٹر وے کاا فتتاح وی وی آئی پیز کی آمد اور گاڑیوں کی لمبی قطاروں میں پھنسےپریشان شہری جائیں تو جائیں کہاں گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے توعوام کا کہنا تھا کہ وہ  سفر خوشی سے نہیں مجبوری سےکر رہے ہیں مگر عوام کی مشکلات سے حکومت کو فکر نہیں وزیر اعظم پاکستان کی آمد پر وی آئی پی کلچر  کہیں ایمبولینس میں رکھی میت کے لواحقین کے لئے اذیت کا سبب بناتو کہیں اس کلچر نےدولہن کو لینے جانے والے دولہا سمیت باراتیوں کا حال بے حال کردیا ۔