Friday, April 26, 2024

حیدرآباد : نیب کی کارروائی میں کروڑ پتی آفس سپرنٹنڈنٹ گرفتار

حیدرآباد : نیب کی کارروائی میں کروڑ پتی آفس سپرنٹنڈنٹ گرفتار
March 12, 2017
حیدرآباد(92نیوز)حیدرآباد سےخزانہ ملنےکاسلسلہ جاری ہے نیب نے حیدرآباد میں ایک اور کارروائی میں کروڑ پتی آفس سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق کرپٹ بیوروکریسی اور  جرائم پیشہ افراد کے خلاف نیب کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں ۔حیدرآباد میں ایک اور کامیاب کارروائی میں محکمہ تعلیم کا افس سپرنٹنڈنٹ بچو مل دھرلیا گیا۔ ترجمان نیب کے مطابق حیدرآباد کے جیل روڈ پر کارروائی میں گرفتار ملزم محکمہ تعلیم ڈسٹرکٹ میر پور خاص میں غیر قانونی بھرتیاں کرواتا تھا ۔ ملزم نے جعلی بھرتیوں کے لیٹرز بھی جاری کئے اور نو کروڑ روپے سے زائد کی رقم بٹوری ۔ کرپشن میں ڈوبے آفس سپرنٹنڈنٹ بچو مل کے اٹھائیس کروڑ روپے سے زائد کے اثاثو ں میں  پرائز بانڈ ، قاسم آباد ،حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں بیش قیمت فلیٹس اور پلاٹس شامل ہیں  ۔ ملزم بچو مل 25 لاکھ روپے کی دو گاڑیوں کا بھی مالک نکلا ۔ نیب حیدرآباد میں اس سے قبل دو کارروائیوں میں ارب پتی پولیس اہلکاروں اور ڈسٹرکٹ افسر کو گرفتار کرچکی ہے ۔ بائیس رکنی گروہ کے خلاف نیب کی مزید کارروائیاں ابھی جاری ہیں ۔