Friday, May 10, 2024

حیدرآباد میں ہیپاٹائٹس کے مریض پی سی آر کِٹس کے منتظر

حیدرآباد میں ہیپاٹائٹس کے مریض پی سی آر کِٹس کے منتظر
February 15, 2019
 حیدر آباد (92 نیوز) حیدرآباد میں ہیپاٹائٹس کے مریض پی سی آر کِٹس کے منتظر ہیں۔ حیدرآباد کے شاہ عبدالطیف بھٹائی اسپتال میں ہیپاٹائٹس بی اور سی جیسے موذی مرض کی تشخیص کے لئے ضلعی حکومت نے 2008 میں لیبارٹری بنائی تھی جس میں بغیر کسی معاوضے کے مریضوں کے ٹیسٹ کئے جارہے تھے لیکن لیبارٹری کو 2012 سے پی سی آر کٹ کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے 7 سال سے لیبارٹری میں ہیپاٹائٹس کے تشخیصی ٹیسٹ نہیں کئے جا رہے۔ پی سی آر کٹ کی عدم فراہمی کی وجہ سے اب ہیپاٹائٹس بی اور سی کے سیمپل میرپورخاص بھجوائے جاتے ہیں جہاں سے رپورٹ 3 ماہ بعد آتی ہے اور مریضوں کو طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ شاہ عبدالطیف بھٹائی ہسپتال کی لیبارٹری کو پی سی آر کٹ کی فراہمی محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے جس کی عدم فراہمی کی وجہ سے موذی مرض کی تشخیص میں تاخیر کے باعث مریضوں کو شدید اذیت کا سامنا ہے۔