Friday, May 17, 2024

حیدرآباد میں گندم بحران، بوری کی قیمت میں 9 سو روپے کا اضافہ

حیدرآباد میں گندم بحران، بوری کی قیمت میں 9 سو روپے کا اضافہ
June 6, 2020
حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد میں گندم بحران نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھا لیا، اوپن مارکیٹ میں گندم کی بوری کی قیمت میں 9 سو روپے کا اضافہ کردیا گیا، 10 کلو آٹے کی قیمت 480 سے بڑھ کر 520 روپے تک جا پہنچی ہے۔ محکمہ خوراک سندھ کی غفلت کی وجہ سے حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر گندم بحران پیدا ہوگیا ہے، سندھ میں نئی فصل کی کٹائی کے صرف ڈھائی ماہ بعد ہی گندم بحران ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا ہے یہی وجہ ہے کہ اوپن مارکیٹ میں 34 سو روپے میں ملنے والی گندم کی بوری اب 43 سو روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے اور اب 10 کلو آٹے کا تھیلا 480 سے بڑھ کر 520 تک جا پہنچا ہے۔ آٹا چکی مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت گندم بحران کا فوری نوٹس لے بصورت دیگر آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔