Saturday, April 20, 2024

حیدرآباد میں کوٹری ریلوے پھاٹک کے قریب قبرستان میں دو کریکر دھماکے

حیدرآباد میں کوٹری ریلوے پھاٹک کے قریب قبرستان میں دو کریکر دھماکے
April 5, 2019

 حیدرآباد (92 نیوز) کوٹری ریلوے پھاٹک پر واقع قبرستان میں دو کریکرز کے دھماکے کئے گئے۔ دھماکوں سےعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

 کوٹری ریلوے پھاٹک پر واقع قبرستان کی دیوار کے ساتھ یکے بعد دیگرے دو کریکرز کے دھماکوں کے بعد خوف وہراس پھیل گیا۔

 دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور قبرستان سے مزید دو کریکرز بم برآمد کرکے انہیں ناکارہ بنا دیا۔

 پولیس کے مطابق کریکرز سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ دھماکوں کا مقصد علاقے میں خوف وہراس پھیلانا تھا۔