Saturday, April 20, 2024

حیدرآباد میں کرنٹ لگنے سے 3 بچیاں جاں بحق

حیدرآباد میں کرنٹ لگنے سے 3 بچیاں جاں بحق
December 4, 2020

حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد کے نواحی علاقے علی آباد میں کرنٹ لگنے سے تین بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس حکام کے مطابق علی آباد میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والی سعدیہ اور سلمی بہنیں ہیں، تیسری بچی بخاں ان کی کزن ہے۔ دونوں بہنوں کی لاشیں کوئٹہ جبکہ تیسری بچی کی لاش کوٹری بھجوادی گئی۔

ایس ایچ او ہٹڑی سکندر مصطفی کے مطابق واقعہ کو پولیس سے مخفی رکھا گیا، کرنٹ لگنے کا واقعہ دن تین بجے کے قریب پیش آیا، تینوں بچیاں چھت پر کھیل رہی تھیں کہ لوہے کی راڈ ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گئی۔

دوسری طرف نورانی بستی میں واقع کیمیکل کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔