Friday, March 29, 2024

حیدرآباد میں ڈاکٹر نے اپنی ماں اوردو بچوں کو یرغمال بنا لیا

حیدرآباد میں ڈاکٹر نے اپنی ماں اوردو بچوں کو یرغمال بنا لیا
November 19, 2016

حیدرآباد (92نیوز) حیدرآباد میں ڈاکٹر نے اپنی ماں اور اپنے دو بچوں کو یرغمال بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں مقیم ڈاکٹر ابراہیم اپنے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ کر رہا ہے۔ واقعہ سے خوفزدہ ہو کر علاقہ مکین باہر نکل آئے۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم کا ذہنی توازن درست نہیں۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر ابراہیم اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد ذہنی تناﺅ کا شکار ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کو کوئی نقصان پہنچنے کے ڈر سے کارروائی سے گریزاں ہے۔