Saturday, April 20, 2024

حیدرآباد میں پھلوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، منافع خور عوام کو لوٹنے میں مصروف

حیدرآباد میں پھلوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، منافع خور عوام کو لوٹنے میں مصروف
May 16, 2020
حیدرآباد (92 نیوز) رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بھی مہنگائی عروج پر ہے، حیدرآباد میں پھلوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، منافع خور دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ رمضان کے آخری عشرے میں بھی پھلوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، کیلا 120، چیکو 140، خربوزہ 50 اور آم 140 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے جس کی وجہ سے شہری مشکلات سے دوچار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ منافع خوروں نے رمضان میں بھی عوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور پھلوں کی قیمتیں ان کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پھلوں کی زائد قیمتیں وصول کرنے والے منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔