Tuesday, April 23, 2024

حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے

حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے
September 1, 2020

حیدرآباد( 92 نیوز) حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ریلوے ٹریک ایک بار پھر ڈوب گیا اور ریلوے اسٹیشن کے باہر برساتی پانی جمع ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

قدم گاہ روڈ، قاضی عبدالقیوم روڈ، لیاقت کالونی سمیت دیگر نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہوئے، دوسری جانب سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ شہر کے مختلف پمپنگ اسٹیشنوں اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ نے حیسکو حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ واسا کے پمپنگ اسٹیشنوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ بارشوں کے دوران پانی کی فوری نکاسی کی جاسکے۔