Friday, April 19, 2024

حیدرآباد میں مسجد میں کم سن بچوں پر تشدد کرنے والا قاری گرفتار

حیدرآباد میں مسجد میں کم سن بچوں پر تشدد کرنے والا قاری گرفتار
December 14, 2018
حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد میں مسجد میں کم سن بچوں پر تشدد کرنے والے قاری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ بچوں پر تشدد کرنے والا قاری پولیس کا سپاہی نکلا۔ حیدرآباد کے علاقے معصوم شاہ کالونی میں تدریس کے دوران کم سن بچوں پر تشدد کی وڈیو وائرل ہو گئی۔ معلم شبیر احمد بچوں پر بہیمانہ تشدد کرتا رہا، وڈیو بنانے والے نمازی نے معلم کو تشدد سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آیا۔ پولیس نے معلم حافظ شبیر احمد کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او کینٹ کے مطابق شبیر احمد پولیس کا کانسٹیبل ہے۔ ملزم شبیر احمد کو اپنے کئے پر کوئی شرمندگی نہیں۔ تھانے پہنچنے والے والدین نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔