Tuesday, April 23, 2024

حیدرآباد میں غریب سرکاری ملازم کے کروڑ پتی ہونے کا ڈراپ سین

حیدرآباد میں غریب سرکاری ملازم کے کروڑ پتی ہونے کا ڈراپ سین
October 8, 2018
حیدرآباد ( 92 نیوز) حیدرآباد میں غریب سرکاری ملازم کے کروڑ پتی ہونے کا ڈراپ سین ہوگیا، پردیپ کمار نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوائے تو اے ٹی ایم رسید پر 4 کروڑ 99 لاکھ سے زائد رقم دیکھ کر حیران ہو گیا، بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پردیپ کا اکاؤنٹ اپ ڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے بلاک کردیا گیا تھا۔ کنٹونمنٹ بورڈحیدرآباد میں ڈرائیور کی ملازمت کرنے والا پردیپ کمار نیشنل بینک انتظامیہ کی غلطی کی وجہ سے پریشان ہوگیا، پردیپ کمار نے جب اے ٹی ایم کے ذریعے پیسے نکالے تو اے ٹی ایم رسید میں 4 کروڑ 99 لاکھ 54 ہزار 432 روپے دیکھ کر پریشان ہوگیا۔ پردیپ کمار نے اس پر بینک انتظامیہ سے رابطہ کیا اور وہاں درخواست جمع کرائی، بینک منیجر نے بتایا کہ پردیپ کمار کا اکاؤنٹ اپ ڈیٹ نہیں تھا جس پر اس کے اکاؤنٹ کو بلاک کردیا گیا تھا اور رسید میں نظر آنے والا ڈیبٹ بیلنس تھا کریڈٹ بیلنس نہیں تھا۔ پردیپ کمار کا کہنا ہے کہ جب اس نے تنخواہ کے پیسے نکالے تو اے ٹی ایم رسید میں کروڑوں روپے کا بیلنس دیکھ کر وہ پریشان ہوگیا تھا۔ بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس جو اکاؤنٹس اپ ڈیٹ نہیں ہوتے وہ اس طرح کا اماؤنٹ کوڈ لگاکر اسے بلاک کردیتے ہیں تاکہ اکاؤنٹ ہولڈر بینک سے رابطہ کرکے اپنا اکاؤنٹ اپ ڈیٹ کرائے۔