Wednesday, May 1, 2024

حیدرآباد میں علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بچ گئی

حیدرآباد میں علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بچ گئی
January 5, 2020

حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد میں علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بچ گئی۔ سیالکوٹ سے کراچی جانے والی  ٹرین کی کوٹری اسٹیشن کے قریب دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حادثے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم ریلوے کا شیڈول ایک بار پھر متاثر ہو گیا۔

اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینیں 4 سے 5 گھنٹے تاخیر سے پہنچیں جبکہ کینٹ اسٹیشن سے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے حادثے کے بعد ٹریک کی مرمت شروع کر دی گئی ہے ۔ جلد ٹرینوں کی آمد اور روانگی کا شیڈول بحال ہو جائے گا۔