Friday, April 26, 2024

حیدرآباد میں شہید عظیم بلوچ باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد، 25 ٹیموں کی شرکت

حیدرآباد میں شہید عظیم بلوچ باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد، 25 ٹیموں کی شرکت
February 15, 2020
حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد میں شہید عظیم بلوچ باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، ٹورنامنٹ میں حیدرآباد سمیت مختلف شہروں کی 25 ٹیموں نے شرکت کی۔ حیدرآباد میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے جماعت اسلامی یوتھ کی جانب سے مکی شاہ باکسنگ گراؤنڈ پر شہید عظیم بلوچ باکسنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد سمیت مختلف شہروں کی 25 ٹیموں نے شرکت کی، ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔ باکسنگ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو کھلاڑیوں نے سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ وقت کی اہم ضرورت ہیں، اگر حکومت ان کی سرپرستی کرے تو وہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ منتظمین کے مطابق باکسنگ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا ہے۔