Thursday, April 25, 2024

حیدرآباد میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لٹراضافہ

حیدرآباد میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لٹراضافہ
March 20, 2021

حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد میں دودھ کی قیمت میں بھی 10 روپے لٹراضافہ کردیا گیا۔

حیدرآباد میں مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، اشیائے خورونوش کے بعد دودھ کی قیمت میں بھی 10 روپے لٹراضافہ کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد میں دودھ کی فی لٹر قیمت 120 روپے تک پہنچ گئی ہے، شہریوں کی جانب سے دودھ کی قیمت میں اضافہ پر انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔