Tuesday, May 21, 2024

حیدرآباد میں بہاؤالدین زکریا ایکسپریس پر نامعلوم افراد کا پتھراؤ ، ڈارئیور زخمی

حیدرآباد میں بہاؤالدین زکریا ایکسپریس پر نامعلوم افراد کا پتھراؤ ، ڈارئیور زخمی
May 11, 2021

حیدرآباد (92 نیوز) حیدر آباد میں بہاؤالدین زکریا ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے پتھراؤ کیا جس سے ڈارئیور زخمی ہو گیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے ملتان جانے والی بہاءالدین زکریا ایکسپریس پر پتھراؤ حیدرآباد کی حدود میں کیا گیا۔ پتھراؤ سے انجن کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ ڈرائیور مجیب الرحمان زخمی حالت میں گاڑی ریلوے اسٹیشن تک لایا۔ ڈرائیور کو ریلوے اسٹیشن پر طبی امداد دی گئی ۔

ٹرین کراچی سے ملتان جا رہی تھی ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔