Thursday, April 25, 2024

حیدرآباد میں بھی سرجیکل ماسک اور سینیٹائزرز کی قلت

حیدرآباد میں بھی سرجیکل ماسک اور سینیٹائزرز کی قلت
March 18, 2020

حیدرآباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حیدرآباد کے شہریوں نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کردی ہیں ، شہرمیں سرجیکل ماسک کے بعد اب سینی ٹائزر کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔

سندھ میں کورونا وائرس  کے کیسز میں اضافے کے بعد حیدرآباد کے شہریوں نے بھی احتیاطی تدابیر شروع کردی ہیں، سرجیکل ماسک کے بعد اب شہر میں سینی ٹائزر بھی ناپید ہوگئے ہیں اور شہری سینی ٹائزر کی تلاش میں مصروف ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سینی ٹائزر کی مانگ میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ان کے پاس پہلے سے موجود اسٹاک بھی ختم ہوچکا ہے۔

سینی ٹائزر اور سرجیل ماسک کے استعمال کے علاوہ شہریوں نے دوست احباب سے ملاقات کے دوران بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی ہوئی ہیں تاکہ کورونا وائرس سے ہر صورت بچاؤ ممکن ہوسکے۔