Thursday, April 25, 2024

حیدرآباد میں ایک بار پھر گندم بحران سر اٹھانے لگا

حیدرآباد میں ایک بار پھر گندم بحران سر اٹھانے لگا
May 17, 2020
حیدرآباد (92 نیوز) سندھ میں گندم کی نئی فصل آنے کے صرف ڈیڑھ ماہ بعد ہی حیدرآباد میں ایک بار پھر گندم بحران تیزی سے سر اٹھانے لگا ہے، ایک ماہ قبل 3400 روپے فروخت ہونے والی گندم کی بوری اب 4000 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ محکمہ خوراک سندھ کی ناقص پالیسی کہیں یا افسران کی ملی بھگت، سندھ میں گندم کی نئی فصل کے آنے کے صرف ڈیڑھ ماہ بعد ہی ایک بار پھر گندم بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، آٹا چکی مالکان کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ پھر گندم کا مصنوعی بحران پیدا کیا جارہا ہے۔ آٹا چکی مالکان کے مطابق جب سرکاری گوداموں میں بھی مطلوبہ گندم کا اسٹاک موجود نہیں تو پھر گندم کہاں گئی، چند روز میں اوپن مارکیٹ میں بھی گندم کی فی بوری کی قیمت 34 سو سے بڑھ کر 4 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ آٹا چکی مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ چند روز میں حیدرآباد میں گندم بحران سنگین صورتحال اختیار کرجائے گا اور عوام ایک مرتبہ پھر مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگی۔