Monday, May 6, 2024

حیدرآباد میں امیدواروں کے پوسٹرز اور پمفلٹ کی تیاری کا کام تیزی سے جاری

حیدرآباد میں امیدواروں کے پوسٹرز اور پمفلٹ کی تیاری کا کام تیزی سے جاری
July 12, 2018
حیدر آباد (92 نیوز) الیکشن کی گہما گہمی امیدواروں کی تشہیر کے بغیر ادھوری تصور کی جاتی ہے۔ حیدرآباد میں امیدواروں کے پوسٹرز، بینرز اور پمفلٹ کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔ الیکشن کی گہما گہمی میں امیدواروں کی تشہیر کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ حیدرآباد کی مختلف پرنٹنگ پریس میں ان دنوں دن رات بینرز، پوسٹرز، جھنڈے اور اسٹیکرز کی تیاری کا کام جاری ہے۔ پرنٹنگ پریس اور پینا فلیکس کے کاروبار سے وابستہ افراد نے کہا کہ امیدواروں کے آرڈرز پورے کرنے کے لئے انہیں دن رات کام کرنا پڑ رہا ہے۔ ووٹرز کو قائل کرنے اور اپنی جانب متوجہ کرنے کے لئے امیدوار بینرز اور پوسٹرز کا سہارا لیتے ہیں جن کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔