Tuesday, May 7, 2024

حیدرآباد مٹیاری ، باراتیوں سے بھری کوسٹر سڑک پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی

حیدرآباد مٹیاری ، باراتیوں سے بھری کوسٹر سڑک پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی
July 16, 2018
حیدر آباد (92 نیوز) حیدرآباد مٹیاری میں باراتیوں سے بھری کوسٹر نیشنل ہائی وے پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت سترہ افراد جاں بحق، جبکہ سترہ زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے بھی جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔