Sunday, May 12, 2024

حیدرآباد، لیاقت کالونی کی شاہراہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

حیدرآباد، لیاقت کالونی کی شاہراہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
January 19, 2020
حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے لیاقت کالونی کی شاہراہ گذشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، شاہراہ پر گڑھے پڑنے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ حیدرآباد کی اہم شاہراہیں پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں لیکن لیاقت کالونی روڈ بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کی نظروں سے مکمل طور پر اوجھل ہے۔ شاہراہ گذشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اب روڈ پر گڑھے پڑنا بھی شروع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ شاہراہ کئی سال سے تعمیر ہی نہیں ہوئی اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے شاہراہ پر آئے روز حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لیاقت کالونی روڈ کی خستہ حالی کا نوٹس لے کر اس کی فوری تعمیر کے لئے اقدامات کئے جائیں۔