Thursday, April 25, 2024

حیدرآباد: عوام طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر آ گئے، مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر ٹریفک بند کر دی، توڑ پھوڑ

حیدرآباد: عوام طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر آ گئے، مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر ٹریفک بند کر دی، توڑ پھوڑ
June 24, 2015
حیدرآباد (نائنٹی ٹو نیوز) حیدرآباد میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں نے سب ڈویژن آفس پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ سٹی گیٹ، پکا قلعہ، نسیم نگر اور دیگر علاقوں میں چھتیس گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہونے پر مکینوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں آمدورفت کے لئے بند کر دیں۔ مشتعل مظاہرین نے گاڑی کھاتہ سب ڈویژن پر دھاوا بول دیا اور آفس میں موجود فرنیچر اور شیشے توڑ دیئے۔ اہلکاروں نے بھاگ کر خود کو بچایا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس سے مشتعل مظاہرین منتشر ہو گئے۔