Thursday, May 9, 2024

حیدرآباد ، عدالتی حکم پر اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ، 13 افراد بازیاب

حیدرآباد ، عدالتی حکم پر اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ، 13 افراد بازیاب
September 22, 2019
حیدرآباد (92 نیوز) عدالتی حکم پر پولیس نےحیدرآباد میں اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ مار کر 13 افراد کو بازیاب کرالیا جبکہ بھٹہ مالک فرار ہوگیا۔ سیشن کورٹ حیدرآباد کے حکم پر ہوسڑی پولیس نے اینٹوں کے ایک بھٹے پر چھاپہ مارا اور وہاں بھٹہ مالک کی قید میں موجود 13 افرادکو بازیاب کرالیا۔بازیاب ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق بھٹہ مالک ہاریوں سے جبری مشقت لے رہا تھا۔ بھٹہ مالک فرار ہوگیا اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔