Friday, March 29, 2024

حیدرآباد: سردی کی شدت میں اضافےکےساتھ ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں کوپرلگ گئے

حیدرآباد: سردی کی شدت میں اضافےکےساتھ ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں کوپرلگ گئے
January 18, 2017
حیدرآباد(92نیوز)موسم کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خشک میوہ کی قیمتوں اور طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہوں تو ہر کسی کا خشک میوہ جات کھانے کو دل چاہتا ہے، حیدرآباد میں بھی سردی کی شدت بڑھتے ہی خشک میوہ جات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔  خشک میوہ جات کی طلب بڑھتے ہی دکانداروں کی بھی چاندی ہوگئی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سرد موسم کا فائدہ اٹھا کر دکانداروں نے خشک میوہ جات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ بھی کردیا ہے۔