Friday, May 3, 2024

حیدرآباد ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکہ، چیکنگ کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال

حیدرآباد ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکہ، چیکنگ کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال
May 27, 2015
حیدرآباد (92نیوز) حیدرآباد میں حسین آباد ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکے کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، ٹریک کو معائنے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کےلئے بحال کردیا گیا۔ حیدرآباد میں حسین آباد ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکہ اس وقت کیا گیا جب ڈاون ٹریک سے مال بردار ٹرین گزر رہی تھی جو معجزانہ طور پر حادثے سے بال بال بچ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز، بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق ٹریک پر معمولی نوعیت کا کریکر دھماکہ کیا گیا ہے جس سے ٹریک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی چیکنگ کے بعد اپ اور ڈاون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے متاثرہ ٹریک سے شواہد حاصل کرلئے ہیں جبکہ ریلوے ٹریک کی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے۔