Saturday, April 20, 2024

حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کا ٹریک سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا

حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کا  ٹریک  سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا
June 22, 2020

حیدرآباد ( 92 نیوز) حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کا ریلوے ٹریک گذشتہ کئی روز سے سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے، گندے پانی کی عدم نکاسی کی وجہ سے اٹھنے والے تعفن سے مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

نظر آنیوالی تصویر  کسی نالے کا منظر نہیں بلکہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کا ریلوے ٹریک ہے جہاں کئی روز سے سیوریج کا پانی جمع ہے، پانی کی عدم نکاسی کی وجہ سے شدید تعفن اٹھ رہا ہے اور پلیٹ فارم پرآنے والے مسافروں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر صحت و صفائی کا پہلے ہی فقدان تھا ایسے میں ریلوے ٹریک کا گندے پانی میں ڈوب جانا ریلوے انتظامیہ کی لاپرواہی کا واضح ثبوت ہے۔

مسافروں نے مطالبہ کیا کہ ریلوے ٹریک پر جمع سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور نکاسی آب کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔