Thursday, April 25, 2024

طیارہ اغوا کیس :حیدرآبا د جیل میں سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد

طیارہ اغوا کیس :حیدرآبا د جیل میں سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد
May 16, 2015
حیدرآباد(ویب ڈیسک) طیارہ اغوا کیس حیدرآباد کی جیل میں سزائے موت کے منتظر تین قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے بھیجی گئی درخواستوں کو صدر مملکت نے مسترد کرتے ہوئے تینوں مجرموں کی سزائے موت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ رحم کی اپیلیں مسترد ہونے  والے قیدیوں میں شاہ سوار ولد لال محمد بلوچ، شبیر اور صابر شامل ہیں جن میں دو سگے بھائی شبیر اور صابر بھی شامل ہیں ۔