Friday, May 17, 2024

حیدرآباد، بیوٹی پارلر چلا کر اہل خانہ کی کفالت کرنیوالی باہمت خاتون

حیدرآباد، بیوٹی پارلر چلا کر اہل خانہ کی کفالت کرنیوالی باہمت خاتون
May 10, 2020
حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون ریحانہ بھی ان ہی محنت کش ماؤں میں شامل ہیں جو بیوٹی پارلر چلا کر اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتی ہیں۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون ریحانہ ان ماؤں میں شامل ہیں جو محنت کرکے اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتی ہیں، بیوٹی پارلر کے کام سے وابستہ ریحانہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ ریحانہ کا کہنا ہے کہ وہ گھر کی واحد کفیل ہیں اور ان کا گزر بسر بیوٹی پارلر سے ہی ہوتا ہے لیکن لاک ڈاؤن کے باعث وہ مالی مشکلات میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ ریحانہ جیسی محنت کش مائیں معاشرے کے لئے ایک مثال ہیں جو اپنے اہل خانہ کے لئے شب و روز محنت میں مصروف رہتی ہیں۔