Saturday, April 27, 2024

حیدرآباد: بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر احتجاج، احتجاجی دھرنا

حیدرآباد: بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر احتجاج، احتجاجی دھرنا
May 20, 2016
حیدرآباد (نائنٹی ٹو نیوز) حیدرآباد میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی کے ستائے شہریوں نے آٹو بھان روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا اور ٹائر جلاکر شاہراہ بلاک کردی۔ حیدرآباد کے علاقے پٹھان گوٹھہ اور آٹو بھان روڈ سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی 24 گھنٹے سے بندش کے خلاف مکین سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے علاقوں میں ٹرانسفارمر جل جانے کی وجہ سے گذشتہ شب 2 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ حیسکو اہلکار ٹرانسفارمر اتار کر تو لے گئے لیکن ٹرانسفارمر کی دوبارہ تنصیب کے لئے ان سے رشوت طلب کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے سے ایک جانب گھروں میں خواتین اور بچوں کو مشکلات درپیش ہیں تو دوسری جانب پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کے علاقے میں بجلی کی سپلائی بحال کی جائے بصورت دیگر وہ حیسکو ہیڈکوارٹر کا گھیراؤ کریں گے۔