Saturday, May 18, 2024

حیدرآباد : ایم کیو ایم کے سیکٹرکمانڈر پی ایس پی میں شامل

حیدرآباد : ایم کیو ایم کے سیکٹرکمانڈر پی ایس پی میں شامل
May 13, 2016
حیدرآباد(92نیوز)حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج راحیل قائم خانی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال کی کشتی میں ایم کیو ایم کا ایک اور سیکٹرکمانڈر سوار ہوگیا ہے ۔ حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج راحیل قائم خانی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے فاروق ستار کی زندگی کو بہت خطرات لاحق ہیں جبکہ  حکومت ان کی سکیورٹی سخت کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی شرارتوں کا جواب لندن میں دیں گے۔