Tuesday, April 23, 2024

حیدرآباد ، انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہاکی گراؤنڈ تباہ

حیدرآباد ، انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہاکی گراؤنڈ تباہ
November 22, 2018
حیدرآباد (92 نیوز) قومی کھیل ہاکی کو نچلی سطح تک فروغ دینے کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 2005 میں بورڈ اسٹیڈیم حیدرآباد میں 3 کروڑ روپے کی لاگت سے آسٹروٹرف گراؤنڈ بنایا تھا جو متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کی وجہ سے تباہ ہو گیا ہے۔ پانی نہ دیئے جانے کی وجہ سے ٹرف خراب ہوچکی ہے جبکہ آسٹرو ٹرف کے اکھڑنے کے باعث کھلاڑیوں کو کھیلنے میں بھی شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔ حیدرآباد کے واحد ہاکی آسٹرو ٹرف گراؤنڈ کی حالت دیکھ کر قومی کھیل کی ترقی کے لئے حکومت کی غیر سنجیدگی کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ کھلاڑیوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ گراؤنڈ کی خستہ حالی کا نوٹس لیا جائے۔