Saturday, April 20, 2024

حیدرآباد: احتساب ضرور ہونا چاہیے مگر انتقام نہیں، سیاسی جماعتوں سے انتقامی کارروائیاں منظور نہیں: مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد: احتساب ضرور ہونا چاہیے مگر انتقام نہیں، سیاسی جماعتوں سے انتقامی کارروائیاں منظور نہیں: مولا بخش چانڈیو
January 3, 2016
حیدرآباد (نائنٹی ٹو نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیونے توپوں کا رخ وفاق اورپنجاب کی طرف کر دیا۔ کہتے ہیں کہ ایک بھائی وزیراعظم اوردوسراوزیراعلیٰ بن جاتا ہے، کوئی پوچھنےوالا نہیں۔ احتساب ضرور ہونا چاہیے مگر انتقام نہیں۔ جرائم پیشہ افراد کو پکڑا جائے مگر سیاسی جماعتوں سے انتقامی کارروائیاں منظور نہیں۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو وفاقی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔ کہتے ہیں احتساب ضرور کریں مگر انتقام نہ لیں۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے، ان کے سہولت کاروں کو پکڑا جائے مگر انتقامی کارروائیوں سے باز رہا جائے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عرصہ دراز سے ایک بھائی وزیراعظم جبکہ دوسرے وزیراعلیٰ ہیں۔ یہ سوالات کی بھرمار ان سے کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی  کو مسلسل انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، یہ سلسلہ بند کیا جائے۔ مشیر اطلاعات سندھ نے سابق صدر آصف زرداری کے حوالے سے کہا کہ پاکستان ان کا ملک ہے، وہ سب کے سامنے گئے، سب کے سامنے واپس آئیں گے۔ علاج کی وجہ سے بیرون ملک جانے پر سوالات سمجھ سے باہر ہیں۔