Friday, May 3, 2024

حیدرآباد، 4 روز بعد بھی کئی نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی

حیدرآباد، 4 روز بعد بھی کئی نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی
August 29, 2020
حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد میں 4 روز بعد بھی کئی نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی، پاک فوج کی جانب سے لطیف آباد نمبر2 سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں چار روز قبل ہونی والی بارش کے پانی کی کئی علاقوں سے مکمل نکاسی نہیں ہوسکی ہے، لیاقت کالونی، ریلوے کالونی اور مہر علی کالونی میں اب بھی بارش کا پانی جمع ہے۔ پاک فوج کی جانب سے لطیف آباد  نمبر2 سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ مہر علی کالونی میں پاک فوج کے جوان ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ برساتی پانی کی نکاسی کوجلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوسکیں۔