Wednesday, April 24, 2024

حیدرآباد ، 16 روز گزرنے کے باوجود بھل صفائی کا کام مکمل نہ ہو سکا

حیدرآباد ، 16 روز گزرنے کے باوجود بھل صفائی کا کام مکمل نہ ہو سکا
January 13, 2019
 حیدرآباد (92 نیوز) حیدر آباد میں محکمہ آب پاشی کی جانب سے 16 روز گزر جانے کے باوجود بھل صفائی کا کام مکمل نہ ہوسکا۔ بھل صفائی کے دوران بھی دریائے سندھ سے نکلنے والی نہروں میں سیوریج کا پانی چھوڑا جارہا ہے۔ محکمہ ایری گیشن نے بھل صفائی کے نام پر دریائے سندھ سے نکلنے والی تین نہریں پھلیلی، پنیاری اور اکرم واہ کو بند کردیا۔ پانی کا بہاﺅ کم ہوا تو یہ نہریں گندے نالے میں تبدیل ہو گئیں کیونکہ ان نہروں میں حیدرآباد کا سیوریج کا پانی ڈالا جاتا ہے جس کی وجہ سے صاف پانی بھی آلودہ ہو چکا ہے۔ محکمہ ایری گیشن کی بھل صفائی بھی صرف کاغذوں تک محدود ہے اور 16 روز گزرجانے کے باوجود نہروں کی صفائی نہیں ہو سکی ہے۔ ماضی میں نکاسی آب کے لئے خطیر رقم خرچ کی گئی مگر اس کے باوجود گندا پانی نہروں میں ڈالا جارہا ہے اور یہی آلودہ پانی لاکھوں لوگ پینے پر مجبور ہیں۔