Friday, April 26, 2024

حیدر آباد کی اہم شاہراہوں پر بجلی کے لٹکتے تار حادثات کو دعوت دینے لگے

حیدر آباد کی اہم شاہراہوں پر بجلی کے لٹکتے تار حادثات کو دعوت دینے لگے
January 16, 2020
حیدر آباد ( 92 نیوز ) حیدر آباد میں اہم شاہراہوں پر بجلی کے لٹکتے تار اور کھمبوں پر لگے میٹر حادثات کو دعوت دینے لگے ،  حیسکو انتظامیہ شکایت کے باوجود لٹکتے تار ہٹانے کے لئے تیار نہیں ہے۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر بجلی کی لٹکتی ہوئی تاریں شہریوں کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں ہے، حیسکو انتظامیہ نے بجلی کے کھمبوں پر زمین سے محض چند فٹ اوپر میٹر لگا دیئے ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی حادثہ رونماء ہوسکتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز بجلی کی لٹکتی ہوئی تاروں سے مختلف گاڑیاں بھی ٹکرا جاتی ہیں، بارہا شکایت کے باوجود حیسکو انتظامیہ اس جانب توجہ دینے کے  لئے تیار نہیں ہے۔ شہریوں نے حیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جا بجا بجلی کی لٹکتی ہوئی تاریں ہٹا کر کھمبوں پر لگے میٹرز کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔