Friday, May 17, 2024

حیدر آباد، یونیورسٹی طالبہ کا اقدام خودکشی، 2 اساتذہ ملوث نکلے

حیدر آباد، یونیورسٹی طالبہ کا اقدام خودکشی، 2 اساتذہ ملوث نکلے
October 11, 2019
حیدر آباد (92 نیوز) حیدر آباد کی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں فورتھ ایئر کی طالبہ کی خودکشی کے معاملہ میں 2 اساتذہ ملوث نکلے۔ دونوں اساتذہ پر طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ فورتھ ایئر کی طالبہ سائرہ نے گذشتہ روز لمس کے ہاسٹل میں خودکشی کی کوشش کی تھی جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں اساتذہ من پسند طالبات کو پہلے سے پیپر بتا دیا کرتے تھے، جس کی شکایت کرنے پر اساتذہ پیپر میں فیل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔