Saturday, May 18, 2024

حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں ناقص سیوریج سسٹم سے علاقہ مکین شدید پریشان

حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں  ناقص سیوریج سسٹم سے علاقہ مکین شدید پریشان
January 2, 2021

حیدر آباد( 92 نیوز) حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 11 میں گذشتہ کئی روز سے سیوریج کا پانی جمع ہے ،جس کی وجہ سے مکینوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے۔

حیدر آباد  میں سیوریج کا نظام بوسیدہ ہوچکا ہے اور اہم شاہراہوں کا گندے پانی میں ڈوبے رہنا کوئی نئی بات نہیں ہے، لطیف آباد یونٹ نمبر 11 میں گذشتہ کئی روز سے سیوریج کا پانی جمع ہے، مرکزی شاہراہ اور گلیوں میں پانی بھر جانے سے مکینوں کا جینا محال ہوگیا ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ بارہا درخواستوں کے باوجود محکمہ واسا کی جانب سے پانی کی نکاسی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔

لطیف آباد یونٹ نمبر 11 کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج کے پانی کی نکاسی ممکن بنائی جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوسکیں۔