Thursday, March 28, 2024

حیدر آباد کی ریلوے کالونی جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی

حیدر آباد کی ریلوے کالونی جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی
July 2, 2020

حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدر آباد کی ریلوے کالونی میں انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث جابجا سیوریج کا پانی جمع ہو گیا۔ مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حیدر آباد کی ریلوے کالونی میں سیوریج کا پانی جمع رہنا روز کا معمول بن گیا ہے، ریلوے انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ریلوے کالونی کے مکین سیوریج کے ناقص نظام کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ ریلوے کالونی میں نکاسی آب کا نظام کئی عرصے سے تباہی کے دہانے پر ہے لیکن ریلوے انتظامیہ اپنے ہی ملازمین کی رہائشی کالونی کے لئے فنڈز خرچ کرنے پر تیار نہیں ہے۔

ریلوے کالونی کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں سے قبل کالونی میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے بصورت دیگر بارشوں میں ایک مرتبہ پھر ریلوے کالونی کے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔