Thursday, May 9, 2024

حیدر آباد، کالج پرنسپل سے جھگڑے میں لیکچرار بے ہوش، اہلخانہ کا ہنگامہ

حیدر آباد، کالج پرنسپل سے جھگڑے میں لیکچرار بے ہوش، اہلخانہ کا ہنگامہ
January 27, 2020
حیدرآباد (92 نیوز) حیدر آباد کے زبیدہ گرلز کالج میں پرنسپل اور ٹیچر کا جھگڑا ہوگیا، لیکچرار بے ہوش ہو گئی۔ خاتون لیکچرار کے اہلخانہ نے ایمبولینس روکنے پر گرلز کالج گیٹ پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔ خاتون لیکچرار کی بہن نے تکرار پر لیب اسسٹنٹ کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔ کالج انتظامیہ کے مطابق لیکچرار کی حالت ٹھیک تھی بلاوجہ تماشہ کیا گیا، لیکچرار ہر روز چھٹی کی عادی ہیں، پرنسپل کے منع کرنے پر جھگڑا ہوا۔